کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ کا دورہ شمالی وزیرستان

فسروں اور جوانوں کے جذبے کو سراہا، آئی ایس پی آر

بدھ 28 دسمبر 2016 22:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ نے شمالی وزیرستان کے دورے پر افسروں اور جوانوں کے جذبے کو سراہا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نذیر احمد بٹ شمالی وزیرستان کے دو روزہ دورے پر ہیں۔انہوں نے بدھ کے روز شمالی وزیرستان میں مختلف چیک پوسٹوں کا دورہ کیا جہاں پر انہیں آپریشنل صورتحال اور آپریشن سے متاثرہ افراد کی بحالی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی،کورکمانڈر نے افسروں اور جوانوں سے ملاقاتیں بھی کیں اور ان کے جذبے کو سراہا۔۔۔(ولی)