بلاول بھٹو زرداری بہادر اور نڈر نوجوان ہے،شہباز تاثیر

طالبان سے میری رہائی اللہ کی طرف سے ہوئی کوئی ڈیل نہیں کرائی گئی تھی، گفتگو

بدھ 28 دسمبر 2016 22:24

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) سابق گورنر سلمان تاثیر کے فرزند شہباز تاثیر نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بہادر اور نڈر نوجوان ہے، طالبان سے میری رہائی اللہ کی طرف سے ہوئی کوئی ڈیل نہیں کرائی گئی تھی، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپنی کہانی لکھنا مشکل کام ہے، کتاب لکھنے پر ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ اغوا کے تجربے نے مجھے بہت مضبوط کیا اور میں خوش قسمت ہوں کہ اپنی کہانی خود بیان کرتا ہوں، اغوا کے دوران میرے لیے ہر دن ایک چیلنج تھا،میری رہائی کے حوالے سے ڈیل کرنے کی تمام خبریں غلط اور بے بنیاد ہے، میری رہائی اللہ کی طرف سے ہو گئی، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بہادر نوجوان ہے، قوم کو نوجوان قیادت ملا ہے وہ قوم کو درست سمت میں لے جائے گا۔

(وقار)