سوات، دیر، مالاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا

بدھ 28 دسمبر 2016 22:21

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) سوات، دیر، مالاکنڈ اور گردونواح میں زلزلے سے عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا، بدھ کی شام ساڑھے 7بجے کے قریب سوات، دیر، مالاکنڈ اور دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جس کے باعث ان علاقوں کے عوام میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت5.0ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز کوہ ہندو کش کے پہاڑی سلسلے میں142کلو میٹر زیر زمین تھا واضح رہے کہ سوات اور گردونواح میں زلزلے معمول بن چکا ہے اور آئے روز زلزلے آتے ہیں�

(جاری ہے)

� (وقار)

متعلقہ عنوان :