ڈی سی او نے جاں بحق ہونیوالے مزدوروں کے ورثاء کو 25,25لاکھ مالیت کے چیک دے دئیے

بدھ 28 دسمبر 2016 22:21

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی جانب سے اورنج ٹرین منصوبہ کے تعمیراتی کاموں میں مزدوری کرنے والے مزدورمحمد عرفان اور محمد مقبول جو کہ 24مئی2016ء کو بارش کے باعث دیوار گرنے سے جاں بحق ہو گئے تھے ان کے ورثاء کو25,25لاکھ مالیت کے چیک ڈی سی ا و رحیم یارخان جمیل احمد جمیل نے حوالے کئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی سی ا وجمیل احمد جمیل نے کہا کہ روزگار کے سلسلہ میں مزدوری کے لئے جانے والے ضلع رحیم یار خان کے محمد عرفان اور محمد مقبول کی حادثاتی موت ان کے ورثاء کے لئے ایک بڑا سانحہ ہے اور اس غم میں وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف، حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ برابر کی شریک ہے یہی وجہ ہے کہ اس حادثاتی موت پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے اپنے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور سوگواران کے لئی25,25لاکھ امداد کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ امداد آپ کے دکھوں کا مداوا نہیں کر سکتی مگر سوگواران کو کچھ سہارا فراہم کر سکتی ہے تاکہ وہ اپنے پیاروں کے مشن کو آگے بڑھاتے ہوئے اپنے گھرانوں کی بہتر انداز سے کفالت کر سکیں۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر عدنان خان بھٹانی، سینئر ایڈ منسٹریٹیو آفیسر ریاست علی ، ڈسٹرکٹ ناظر چوہدری الطاف و دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :