اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی کارچوری کی وار داتیں

لوہی بھیر کے علاقے میں گھر کے سامنے سے گاڑی چوری،اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا

بدھ 28 دسمبر 2016 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی کارچوری کی وار داتیں، تھانہ لوہی بھیر کے علاقے میں گھر کے سامنے سے گاڑی چوری،اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگ گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں آئے روز کار چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں نے اینٹی کار لفٹنگ سیل کی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دیئے۔ تھانہ لوہی بھیر کے علاقے سواں گارڈن میں واقع ایک گھر کے سامنے سے نامعلوم افراد نے 2007ماڈل کرولا کا ر کو چوری کر لیا۔ گاڑی کے مالک ارشد بٹ نے پولیس تھانہ لوہی بھیر میں مقدمہ درج کر دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی

متعلقہ عنوان :