وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوسرباز سرگرم ہوگئے

ایک ہی دن میں لاکھوں مالیت کے چیک ڈس آنر، پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی

بدھ 28 دسمبر 2016 22:17

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوسرباز سرگرم ہوگئے، ایک ہی دن میں لاکھوں مالیت کے چیک ڈس آنرہوگئے پولیس نے مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ آبپارہ میں مدعی وقفہ خان نے خاتون نوسرباز روبیہ عاصم کے خلاف 6لاکھ مالیت کے دو چیک ڈس آنر ہونے پر دفعہ 489کے تحت مقدمے کا اندراج کراتے ہوئے موقف اپنایا کہ ملزمہ نے کاروباری لین دین میں چیک دیئے جبکہ اکائونٹ میں مطلوبہ رقم موجود نہ تھی۔

پولیس اسٹیشن کوہسار میں مدعی راجہ یعقوب نے ملزم فدا عباسی کے خلاف گاڑی کی خرید و فروخت کے سلسلے میں 6لاکھ 50ہزار روپے کا جعلی چیک دینے پر مقدمہ درج کرایا جبکہ تھانہ ترنول کی حدود میں مکان کی خرید و فروخت کیلئے ملزم یوسف شہزاد نے مدعی فیضان کو 4لاکھ روپے مالیت کا چیک دیا جو ڈس آنر ہوگیا جس پر مدعی نے دفعہ 489کے تحت مقدمے کا اندراج کرادیا۔

متعلقہ عنوان :