سانحہ بلدیہ ٹاون:اہم پیشرفت،ایک اورمرکزی کردارسامنےآگیا

رحمان بھولاکےقریبی ساتھی غلام علی عرف گولی نے بیان رکارڈ کرادیا،فیکٹری جلانےکی منصوبہ بندی بلدیہ سیکٹرآفس کےگراؤنڈ میں کی گئی۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 دسمبر 2016 20:44

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء):سانحہ بلدیہ ٹاون میں تحقیقاتی اداروں کیلئے اہم پیشرفت ہوئی ہے،ایک اورمرکزی کردارسامنےآگیا ہے،رحمان بھولاکےقریبی ساتھی غلام علی عرف گولی نے بیان رکارڈ کرادیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملزم غلام علی عرف گولی نےبیان تفتیشی افسران کوریکارڈ کروایا ہے کہ فیکٹری جلانےکی منصوبہ بندی بلدیہ سیکٹرآفس کےگراؤنڈ میں کی گئی۔ سانحے کے روز کالوڈاڈا نے فون کرکے مجھے گراؤنڈ میں بلایا۔ جس پررحمان بھولا کےساتھ موٹرسائیکل اورایک سفید کارمیں بلدیہ فیکٹری گئے۔ملزم نے بیان میں مزید کہا کہ فیکٹری پہنچ کر2دروازےبندکیےاورکیمیکل پھینک کرآگ لگا دی۔آگ لگانےکےوقت لڑکوں کےپاس اسلحہ بھی تھا۔