قائد اعظم محمد علی جناح پاکستانی قوم کے محسن اعظم ہیں‘ راجہ احسان نواز

بدھ 28 دسمبر 2016 22:13

مریممری۔28دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) قائد اعظم محمد علی جناح پاکستانی قوم کے محسن اعظم ہیں جنہوں نے مسلمانان برصغیر کو یکجا کر کے ایک قوم میں تبدیل کیا اور ان کے لیے مادر وطن حاصل کیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار مہمان خصوصی راجہ احسان نواز سابق وائس چیئرمین بلدیہ مری نے مری آرٹس کونسل کے زیراہتمام تقریبات یوم قائد (قائد کا پاکستان ) کے سلسلے میںمنعقدہ سٹیج ڈرامہ ’’ملت کا پاسباں‘‘ کے اختتام پر اپنے خطاب میں کیا جس میں راولپنڈی/اسلام آباد کے نامورفنکاروں، افضال لطیفی، سعید انور، حناشامل تھے، نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ۔

ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد ابرار عالم نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور کہاکہ آج کی تقریب کا مقصد قائد اعظمؒ کو خراج تحسین پیش کرنا تھا جن کی انتھک جدوجہد اور رہنمائی میں مسلمانان ہند نے پاک وطن حاصل کیا۔ تقریب میں معززین شہر جن میں مسعود احمد بٹ، حافظ نصیر احمد،علی عارف، میڈیا کے ساتھ ساتھ سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :