Live Updates

2013ء کے انتخابات میں تحریک انصاف نے بغیر تیاری کے حصہ لیا، پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تسلیم کریں گے، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان صحافیوں سے گفتگو

بدھ 28 دسمبر 2016 22:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لوگوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کی فراہمی اور اداروں کے استحکام سے ملک ترقی کرے گا، ہم نے پہلی بار صوبہ میں اختیارات نچلی سطح پر حقیقی انداز میں منتقل کئے ہیں، پانامہ کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلہ کو تسلیم کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو بنی گالہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

عمران خان نے کہا کہ ملک میں زیادہ عرصہ جمہوریت نہیں رہی جس کی وجہ سے لوگوں کے ذہنوں میں جمہوریت کے بارے میں درست سوچ نہیں ہے، جمہوریت صاف و شفاف انتخابات کے ذریعے آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء کے انتخابات میں تحریک انصاف نے بغیر تیاری کے حصہ لیا، انٹرا پارٹی انتخابات کی وجہ سے ہم اپنی انتخابی مہم مؤثر طریقہ سے نہیں چلا سکے، آئندہ انتخابات کیلئے ابھی سے تیاری شروع کر دی ہے، امیدواروں کی چھان بین کرکے ان کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ خود کروں گا، آئندہ انتخابات میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں مضبوط امیدوار سامنے لائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے خیبرپختونخوا میں ادارے ٹھیک کر دیئے ہیں، ہم نے پہلی بار صوبہ میں اختیارات نچلی سطح پر حقیقی انداز میں منتقل کئے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات