پیپسی سٹار انڈر 16ٹورنامنٹ،راولپنڈی نے سیالکوٹ کو ہراکر فائنل میںجگہ بنالی

بدھ 28 دسمبر 2016 22:13

پیپسی سٹار انڈر 16ٹورنامنٹ،راولپنڈی نے سیالکوٹ کو ہراکر فائنل میںجگہ ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء)لاہور پی سی پیپسی سٹار انڈر 16ٹورنامنٹ کے دوسرے سیمی فائنل میں راولپنڈی کی ٹیم نے سیالکوٹ کو 6وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی. اور اب اس کا مقابلہ فائنل میں کراچی سے ہوگا۔

(جاری ہے)

قذافی سٹیڈیم لاہو میں ہونے والے دوسرے سیمی فائنل میں سیالکوٹ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تمام کھلاڑیوں کے آئوٹ ہونے پر 79 رنز بنائے جس میں محمد شرجیل کے 15رنز تھے۔ مہران ممتاز اور مہران راجہ نے تین تین کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا. راولپنڈی کی ٹیم نے مطلوبہ سکور 4 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ ریاض نے ناٹ آئوٹ 37 اور شاہ زیب نے 22 رنز بنائے۔