لاہور ہائیکورٹ، بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری خزانہ23جنوری کوعدالت طلب

بدھ 28 دسمبر 2016 22:07

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن کی عدم ادائیگی پر سیکرٹری خزانہ کو23 جنوری کو وضاحت کیلئے طلب کر لیا۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے بزرگ پنشنرز کی ڈبل پنشن کی عدم ادائیگی سے متعلق توہین عدالت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کی طرف سے ثمرہ ملک ایڈووکیٹ اور صفدر پیرزادہ ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے باوجود محکمہ خزانہ بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن ادا نہیں کر رہا، ہر تاریخ پر سرکاری افسر اور سرکاری وکیل کوئی نہ کوئی نیا جواز بنا کر پنشن کی ادائیگی میں تاخیر پیدا کر رہے ہیں۔

گزشتہ تاریخ سماعت پر بھی عدالت بزرگ پنشنرز کو ڈبل پنشن ادا کرنے کا حکم دیا تھا لیکن عدالتی فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا ۔

متعلقہ عنوان :