لاہور ہائیکورٹ نے جانوروں کی لڑائیوں پر پابندی عائد کرنے کی د رخواست پر حکومت سی23 جنوری تک جواب طلب کر لیا

بدھ 28 دسمبر 2016 22:07

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے کتوں سمیت دیگر جانوروں کی لڑائیوں پر پابندی عائد کرنے کی د رخواست پر وفاق وپنجاب حکومت سی23 جنوری تک جواب طلب کر لیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے وقاص میر ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ اسلام ہر طرح کے جانوروں اور پرندوں کے تحفظ کا حکم دیتا ہے۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ بھی تلور پابندی کیس میں یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ پرندوں اور جانوروں کو انسانوں کی طرح جینے کا حق ہے لیکن اس کے باوجود ملک کے بعض علاقوں میں کتوں سمیت دیگر جانوروں کی لڑائیاں بھی کرائی جاتی ہیں۔ حکومت جس قانون کے تحت ایسی لڑائیوں کی اجازت دیتی ہے وہ 1890 میں برطانوی دور میں پاس ہوا۔ سوا سو سال پرانے برطانوی قانون کو پاکستان میں لاگو نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے استدعا کی کہ کتوں سمیت دیگر جانوروں کی لڑائیوں پر پابندی عائد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :