وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس

ای سی سی نے وزارت کامرس کو2لاکھ25ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی31دسمبر2015ء تک زرعی ترقیاتی بنک کے ذمہ54ارب 46کروڑ روپے کا قرض واجب الادا تھا اس کو7.5فیصد سالانہ کے نفع پر ریڈیم ریبل شیئرمیں منتقل کردیاگیا ہے ، وزارت خزانہ

بدھ 28 دسمبر 2016 22:03

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) ای سی سی نے وزارت کامرس کو2لاکھ25ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی،مارکیٹ میںچینی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تو وزارت کامرس اس کی اجازت کینسل کرنے کے حاولے سے سمری بھجوائے۔ای سی سی کا اجلاس بدھ کو وفاقی وزیرخرانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا ،اس موقع پر وزارت کامرس نے چینی کی ایکسپورٹ کے حوالے سے سمری پر غور وخوض کیا گیا۔

ای سی سی نے وزارت تجارت کو2لاکھ25ہزار میٹرک ٹن چینی ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دے دی،چینی کی ایکسپورٹ اس صورت میں کی جائے جب ملک میں چینی کی1.23ملین میٹرک ٹن سرپلس دفاتر موجود ہیں،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وزارت کامرس اس بات کو یقینی بنائے گی کہ مارکیٹ میں اس کی قیمتوں کو برقرار رکھنے کیلئے چیک اینڈ بیلنس موجود ہیں،اگر مقامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے تو وزارت چینی کی برآمد کو کیسنل کرنے کی سمری پیش کرے گی،گزشتہ مالی سال کے دوران فیصلہ کیا گیا تھا کہ چینی کے ایکسپورٹرز کو حکومت نے کسی قسم کا ریبیٹ نہیں دیتا،اس کے علاوہ ان ملز مالکان کو ایکسپورٹ کرنے کی اجازت دی جائے گی جنہوں نے کسانوں کے گزشتہ سیزن کی ادائیگیوں کو کلیئر کر رہا ہے اور مکمل کرشنگ شروع کردی ہے۔

(جاری ہے)

ای سی سی نے وزارت پٹرولیم وقدرتی گیس کو50ایم ایم سی ایف ڈی حبیب راہی لائم سٹون کی جانب سے تھرمل پاور اسٹیشن گڈو کو دینے کی اجازت دے دی،یہ اجازت اس صورت میں ہوگی جب ٹی پی ایس پی اور جنکو11کی جانب سے کمپریشن پلانٹ لگایا جائے گا اور پلانٹ کو چالو رکھنے کیلئی26ایم ایم سی ایف ڈی گیس ایچ آر ایل کے دفاتر سے اینگرو فرٹیلائز کو دئیے جائیں گے،ای سی سی نے نان فائلرز سے ودہولڈنگ ٹیکس ریٹ4فیصد لینے کی سمری میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی،وزارت خزانہ نے ای سی سی کو بتایا کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان کی31دسمبر2015ء تک زرعی ترقیاتی بنک کے ذمہ54ارب 46کروڑ روپے کا قرض واجب الادا تھا اس کو7.5فیصد سالانہ کے نفع پر ریڈیم ریبل شیئرمیں منتقل کردیاگیا ہے جو کہ31دسمبر2025ء تک قابل واپسی ہوگئے،اس موقع پر ای سی سی نی54ارب46کروڑ روپے کے قرض کو10سال میں ادا کرنے کی اجازت دے دی۔

۔۔(ولی)

متعلقہ عنوان :