ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے خود مختار آزاد خارجہ پالیسی بنانا ہوگی ، سربراہ پاکستان سنی تحریک

پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگایہ ملک کے 20کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی ہے،ثروت اعجاز قادری

بدھ 28 دسمبر 2016 22:03

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ملک کو مشکلات سے نکالنے کیلئے خود مختار آزاد خارجہ پالیسی بنانا ہوگی ،طاقت کا تواز ن بگڑا تو نقصان پور ے خطے اور دنیاکو ہوگا ،امریکہ اپنے مفادات کے خاطر بھارت کی حمایت کرکے دنیا کو مشکلات میں جھونک رہاہے ،پاکستان کی ایٹمی صلاحیت اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگایہ ملک کے 20کروڑ عوام کے جذبات کی ترجمانی ہے ،دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے دوست سے بے روخی جنونیوں سے دوستی امن کیلئے ایک سوالیہ نشان ہے ،امریکہ اپنی خارجہ پالیسی پر غور کرئے اور ایسے فیصلے کرئے جس سے دنیا میں امن ،ترقی اور خوشحالی کے باب کا آغاز ہو،نفرتوں پر مبنی فیصلوں سے کبھی بھی بہتر نتائج برآمد نہیں ہوتے ،امریکہ بیلنس سوچ کو اپناتے ہوئے ایسے فیصلوں سے گریز کرئے جس سے امن تباہ ہوتا ہو،پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے ملک کی سلامتی اور خود مختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوسکتا ،میرٹ اور انصاف کا قتل کرکے خطے میں امن کسی صورت قائم نہیں ہوسکتا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے امریکہ کی جانبدارانہ پالیسی پر گہری تشویش اور مذمت کرتے ہوئے کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ پاکستان جنگ کی صورت میں منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے ،یہ یاد رکھا جائے جنگ سے دوریاں ہوتی ہیں بات چیت ڈائیلاک اور ایکدوسرے کے حق کو تسلیم کرنے سے ترقی خوشحالی اور پائیدار امن قائم ہوتا ہے ،امریکہ بھارت کی حمایت کرکے دوریوں اور نفرتوں کو جنم دے رہاہے ،پاکستان تمام مسائل کا حل ڈائیلاک سے حل کرنا چاہتا ہے ،پاکستانی قوم ملک کے دفاع ،خودمختاری اور سلامتی کیلئے حکومت اور فوج کے ساتھ ملکر ملک دشمن قوتوں سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

متعلقہ عنوان :