Live Updates

پیپلز پارٹی، ن لیگ میں نیا ’’ میثاق ہو گیا، ہدف تحریک انصاف ہے‘ میاں محمود الر شید

پیپلز پارٹی صرف فرینڈ لی اپوزیشن کا سچ جھوٹ ثابت کرنا چاہتی ہے، قوم اقتدار کی باری لگا کر لوٹ مار کرنے والے گروہ کو بخوبی جانتی ہے

بدھ 28 دسمبر 2016 22:03

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الر شید نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان پہلے ہی مک مکا ہے، بلاول اور زرداری کے اعلان میں کوئی نئی بات نہیں، یہ دونوں جماعتوں کے درمیان ہونے والا نیا ’’ میثاق‘‘ ہے جو جلد منظر عام پر آ جائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی صرف فرینڈ لی اپوزیشن کا سچ جھوٹ ثابت کرنا چاہتی ہے، لیکن قوم اقتدار کی باری لگا کر لوٹ مار کرنے والے گروہ کو بخوبی جانتی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

میاں محمود الر شید نے کہا کہ دونوں جماعتوں نے اپنا ہدف تحریک انصاف کو بنا رکھا ہے جبکہ حقیقت میں یہ دو جماعتیں ایک ایجنڈا رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں قائد حزب اختلاف میاں محمود الر شید نے پنجاب اسمبلی میں شراب سے ہلاکتوں پر توجہ دلائو نوٹس جمع کر ا یا، جس میں حکومت پنجاب سے پوچھا گیا ہے کہ کیا یہ درست ہے کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب سی42افراد ہلاک اور درجنوں افراد ہسپتال میں زیر علاج ہیں کیا یہ بھی درست نہیں کہ یہ زہریلی شراب تھانہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کے اہلکاروں نے کچھ عرصہ قبل شراب فروشوں سے برآمد کی لیکن اس کا اندراج سرکاری ریکارڈ میں نہیں کیا گیا کیا یہ بھی درست ہے کہ مذکورہ بالا شراب تھانہ ٹوبہ کے اہلکاروں نے اپنے کارندوں کے ذریعے فروخت کی جس کے استعمال پر بڑے پیمانے پر ہلاکتیں ہوئیں توجہ دلائو نوٹس میں حکومت سے استفسار کیا گیا کہ کیا اس معاملے کا مقدمہ درج ہوا اور متعلقہ اہلکاروں کیخلاف کوئی کارروائی کی گئی ہی

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات