ترکی کی وزارت صحت کے وفد کی صوبائی وزیر صحت سے ملاقات

وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے میں میڈیسن سپلائی چین مینجمنٹ قائم کرنے پر تبادلہ خیال ادویات ذخیرہ کرنے کیلئے جدید وئیر ہائوسز بنائے جائیں گے وفد کے ارکان کا خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ میڈیکل سٹورڈپو کا دورہ

بدھ 28 دسمبر 2016 22:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) وزیراعلی پنجاب محمد شہبازشریف کی ہدایت پر صوبے میں سرکاری ہسپتالوں کے لئے معیاری ادویات کی فراہمی اور سٹوریج کے لئے میڈیسن سپلائی چین مینجمنٹ سسٹم قائم کرنے کے لئے وزیر برائے سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت بدھ کے روز اجلاس منعقد ہوا جس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری شمائل احمد خواجہ کے علاوہ وزارت صحت ترکی کے وفد کے ارکان ڈاکٹر حسن کاگل،ڈاکٹر طلحہ اور ڈاکٹر فتح کرادیمیر،سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نجم احمد شاہ ، سیکرٹری پرائمری ہیلتھ علی جان خان ، وائس چانسلر کنگ ایڈ ورڈ میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر فیصل مسعود، کنسلٹنٹ ڈاکٹر نعیم الدین میاں، پروکیورمنٹ سپیشلسٹ طیب فرید ،ایڈیشنل سیکرٹری ڈرگ کنٹرول ڈاکٹر محمد سہیل اور ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر یداللہ نے شرکت کی-اجلاس میں ترکی کے ماہرین کو صوبے میں ادویات کی خریداری،سٹوریج اور ہسپتالوں کو فراہمی،ادویات کے ٹرانسپورٹیشن سسٹم اور کوالٹی برقرار رکھنے کے لئے موجودہ نظام بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی-خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ صوبے میں ادویات کی کوالٹی کو مینٹین رکھنے ، ادویات ذخیرہ کرنے اور ہسپتالو ںکو فراہمی تک کے تمام مراحل کو جدید خطوط پر ڈھالنے کے لئے وزیراعلی محمد شہبازشریف کی ہدایت پر ترکی کے ماہرین کی مدد سے میڈیسن سپلائی چین مینجمنٹ سسٹم تیار کیاجا رہا ہے جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی مدد سے سافٹ ویئر کی تیاری بھی شامل ہی-انہوں نے بتایا کہ ادویات کو مناسب درجہ حرات پر سٹاک کرنے کے لئے جدید ویئر ہائوسز کا قیام اور ویئرہائوسزسے ہسپتالوں تک ادویات کی ترسیل کے لئے بھی جدید سسٹم قائم کیا جا رہاہی- خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ ترکی میں ادویات ساز اداروںسے ہسپتال تک ادویات کی فراہمی کے جدید نظام کو ماڈل کے طو رپر سامنے رکھتے ہوئے پنجاب میں اپنی ضروریات کے مطابق ترکی کے ماہرین کے تجربہ سے استفادہ کیاجائے گا-اجلاس میں طے پایا کہ ترکی کے ماہرین دو دن صحت کے مختلف اداروں، ویئر ہائوسز اور کولڈ سٹوریج کامعائنہ کر کے سٹڈی رپورٹ اپنی سفارشات کے ساتھ پیش کریں گے جن کو حتمی شکل دے کر وزیراعلی پنجاب کو اس بارے آئندہ اتوار کوصوبے میں جدید میڈیسن سپلائی چین مینجمنٹ سسٹم قائم کرنے کے بارے میں بریفنگ دی جائے گی-اجلاس کے بعد ترکی کے وفد کے ارکان نے صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق کے ہمراہ محکمہ صحت کے میڈیسن سٹورز ڈپو (MSD ) گلبرگ کا دورہ کیا اور ادویات کی وصولی اور ترسیل کے نظام کے بارے میں معلومات حاصل کیں-

متعلقہ عنوان :