وزیراعلیٰ کی لاہور سے بیجنگ میں ویڈیو کانفرنس ، ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ چینی کمپنیوں کے سربراہان سے خطاب

پنجاب حکومت اورچینی کمپنیوں کاقائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے پر اتفاق چینی سرمایہ کار قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے آگے آئیں، ہرممکن سہولتیں فراہم کرینگے صوبائی وزیر صنعت، سیکرٹری صنعت، پیڈمک اور متعلقہ حکام منصوبے پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہونگی:وزیراعلیٰ چینی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام کی جانب سے قائداعظم اپیرل پارک منصوبے میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی

بدھ 28 دسمبر 2016 21:57

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے آج لاہور سے بیجنگ میں ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ چینی کمپنیوں کے سربراہان او رپنجاب کے وفد سے خطاب کیا۔ اجلاس میں قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے کو تیز رفتاری سے آگے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم اپیرل پارک کا منصوبہ ٹیکسٹائل اور گارمنٹس کے شعبے کی ترقی کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس منصوبے کو اعلیٰ معیار، رفتار اور شفافیت سے مکمل کرنا ہے۔

چینی سرمایہ کار قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے آگے آئیں۔پنجاب حکومت اس منصوبے کیلئے ہرممکن سہولتیں فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے کی تکمیل سے ٹیکسٹائل و گارمنٹس کی صنعت کو فروغ ملے گا۔اس منصوبے کو پیشہ ورانہ انداز میں تیزی سے مکمل کریں گے۔ صوبائی وزیر صنعت، سیکرٹری صنعت، پیڈمک اور متعلقہ حکام منصوبے پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے اور اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرکے نتائج دینا ان کی ذمہ داری ہے۔

چینی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام نے قائداعظم اپیرل پارک منصوبے میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ یہ ایک شاندار منصوبہ ہے، ہماری کمپنیاں اس میں سرمایہ کاری کریں گی۔ چائنہ کمرشل سرکولیشن ایسوسی ایشن آف ٹیکسٹائل اینڈ اپیرل کے نائب صدر ین چیانگ(Mr.Yin Qiang) اور دیگر چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام، صوبائی وزیر صنعت شیخ علائوالدین، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری صنعت، چیئرمین پیڈمک، بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کی کمرشل قونصلر ڈاکٹر ارفعہ اقبال اور دیگر حکام نے بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :