جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں فیسکو کمپیوٹر سنٹر میں محفل میلاد کا انعقاد

بدھ 28 دسمبر 2016 21:51

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) جشن عید میلاد النبی ﷺ کے سلسلہ میں فیسکو کمپیوٹر سنٹر میں محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈائریکٹر(ایم آئی ایس) کمپیوٹرسنٹرعبدالحمید جوڑا،ایڈیشنل ڈائریکٹرکمپیوٹر سنٹرمحمودالحسن قمر،عبداللہ خان نیازی،ایڈیشنل ڈائریکٹر سیکورٹی میجر (ر)شہزاداور دیگر مقررین نے حضور نبی کریم ﷺ کی حیات مبارکہ اور سیرت نبوی پر روشنی ڈالی اور کہا کہ بطور مسلمان ہمیں رسول اکرم ﷺکے اسوہ حسنہ پر عمل پیراہو کراس سے راہنمائی حاصل کرنی چاہئے۔

کیونکہ اسی میں ہماری دنیا و آخرت میں کامیابی کا راز پنہاں ہے اورتعلیمات نبوی میں معاشرت اور معیشت کے شعبوں میں کامیابی کیلئے واضح ہدایات موجود ہیں ۔انھوں نے مزید کہا کہ میلاد کی محافل سجاکر دلوں کو اطمینان حاصل ہوتا ہے اور آپ ﷺ سے محبت کا عملی اظہار ہوتا ہے ۔

(جاری ہے)

مقررین نے نبی اکرم ﷺ کی حیات مبارکہ پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نبی کریم ﷺکی آمد سے دنیا سے ظلمت کے اندھیروں کا خاتمہ ہواکیونکہ آپ کو تمام جہانوں کیلئے رحمت بنا کر بھیجا گیا ۔

جشن عید میلادالنبی منانے سے ایمان کو تازگی نصیب ہوتی ہے اس ماہ مقدس میں زیادہ سے زیادہ درود وسلام کی محافل کا انعقاد کرنا چاہئے تاکہ ہم سب پر رحمتوں کا نزول ہو ۔ محفل میلاد میں فیسکو افسرن اور ملازمین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :