ن لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے

تحریک انصاف کینٹ کے رہنما مسلم شہزادخان کابیان

بدھ 28 دسمبر 2016 21:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کینٹ کے رہنما مسلم شہزادخان نے کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے اس وقت بھی مسلم لیگ ن کی قیادت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے لوٹ مار اور کرپشن کرنے میں مصروف ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اس وقت واحد لیڈر ہیں جو صرف اور صرف عوام کے حقوق کی بات کررہے ہیں نہ صرف بلکہ عوام کے حقوق کیلئے دن رات ایک کرکے جدوجہد کررہے ہیں،مسلم شہزادخان نے کہا کہ انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب کرپٹ حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہوجائیگا ،تحریک انصاف اس وقت ملک کی سب سے مقبول جماعت بن چکی ہے آئندہ الیکشن میں موجودہ کرپٹ حکمرانوں کا عوام ووٹ کے ذریعے احتساب کرکے انہیں عبرت ناک شکست سے دوچار کرینگے۔

متعلقہ عنوان :