راولپنڈی میں جتنے ترقیاتی کام ایم این اے ملک ابرار نے اس دور میں کرائے ہیں

مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن ڈویژن راولپنڈی کے صدر ملک نصراللہ کا بیان

بدھ 28 دسمبر 2016 21:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء)مسلم لیگ یوتھ آرگنائزیشن ڈویژن راولپنڈی کے صدر ملک نصراللہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں جتنے ترقیاتی کام ایم این اے ملک ابرار نے اس دور میں کرائے ہیں اتنے اس سے پہلے کسی ایم این اے نے نہیں کرائے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خاص کر حلقہ این ای54میں انہوں نے ترقیاتی کاموں کی ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے اب تک اربوں روپے کی لاگت سے سڑکوں،گلیوں کی تعمیر وپختگی کے بے شمار منصوبے مکمل ہوچکے ہیں پینے کے پانی کے مسائل حل کرنے کیلئے متعددٹیوب ویلوں کی مختلف علاقوں میں تنصیب سے عوام کو وافر مقدار میںپانی مہیا ہورہا ہے ،تعلیمی میدان میں انہوں نے بہت سے سکولوں کو اپ گریڈ کرایا کئی ایک علاقوں میں نئے سکول اور ڈسپنسریاں قائم کرائیں تاکہ لوگوں کو گھر کے نزدیگ ترین تعلیم وصحت کی سہولیات میسر آسکیں ملک نصراللہ نے کہا کہ انشاء اللہ آئندہ الیکشن میں کینٹ کے عوام ایک بار پھر بھاری اکثریت سے ملک ابرار کو کامیاب کرائینگے۔