اسلام آ با د پولیس کی کا رروائی، کار چور کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

بدھ 28 دسمبر 2016 21:47

ٓاسلام ا ٓباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) اسلام آ با د پولیس کے سپیشل انو سٹی گیشن یو نٹ (اے سی ایل سی)کی کا رروائی، کار چور زاہد اقبال کو گاڑی سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن (ر)محمد الیاس کی ہدایت پر انچارج کار سیل لیاقت علی ایس آئی نے زہرے خان اے ایس آئی ، منظور الٰہی ،اے ایس آئی ،وحید احمد اے ایس آئی اوراہلکاران برائے انسداد کار چور ٹیم تشکیل دی جنہوں نے پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے سبزی منڈی تھانہ کی حدود سے کار چور زاہد اقبال ولد محمد یوسف سکنہ حویلیاں،ابیٹ آباد کو ٹیوٹا کار نمبر LXJ-345 برنگ سیاہ،ماڈل 1998،سمیت گرفتار کر لیا۔

برآمد گاڑی مقدمہ نمبر 477،تاریخ2016-06-07، بجرم 381A ت پ،تھانہ B ڈویڑن شیخوپورہ کی چوری شدہ ٹریس ہوئی۔

(جاری ہے)

مزید اس ٹیم مذکورہ نے کارچور سے جعلی رجسٹریشن بک بھی برآمد کر لی اورمقدمہ نمبر 16/399بجرم 420-468/471ت پ تھانہ سبزی منڈی درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا مزیدتفتیش جاری ہے اور ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لئے ٹیم چھاپے مار رہی ہے۔ایس ایس پی اسلام آباد میر ویس نیاز نیACLC پولیس ٹیم میں شامل افسران و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :