ٹوبہ ٹیک سنگھ مین زہریلی شراب سے ہلاکتیں، شراب میں آفٹر شیو لوشن ملائے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی بدھ 28 دسمبر 2016 20:04

ٹوبہ ٹیک سنگھ مین زہریلی شراب سے ہلاکتیں، شراب میں آفٹر شیو لوشن ملائے ..

ٹوبہ ٹیک سنگھ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء) ٹوبہ ٹیک سنگھ میں شراب کے نام پر آفٹر شیو کیمیکل لوشن بیچے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب سے ہلاک افراد کی تعداد 36 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کی جانے والی ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ متاثرہ افراد نے جس مشروب کو شراب سمجھ کر نوش کیا وہ دراصل فٹر شیو کیمیکل لوشن اور دیگر کچھ کیمیکل سے مل کر بنایا گیا تھا۔ اس حوالے سے پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شراب کے نام پر آفٹر شیولوش بیچنے والے 5 ملزمان گرفتار کر لیے ہیں۔