سی پیک ترقی کی شاہراہ ہے، سی پیک منصوبے میں جنوبی اضلاع کو شامل کیا جائے،قومی ترقی کا منصوبہ کسی صورت متنازعہ نہیں ہوناچاہیے ، وفاق کی طرف سے نہ صوبے کو بجلی کاخالص منافع مل رہا ہے اور نہ گیس اور پٹرولیم کی رائیلٹی، وفاق صوبے کے ساتھ سوتیلی ماں کا سلو ک بند کریںاور صوبے کو دستوری حقوق دیے جائیں
امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمد خان کا اجتماع سے خطاب
بدھ 28 دسمبر 2016 21:38
(جاری ہے)
مزدور کو کارخانہ دار اور کسان کو جاگیر دار نوچ رہا ہے ،ان جاگیر داروں اور سرمایہ داروں کااقتدار میں آنے کا ایک ہی مقصد رہ گیا ہے کہ قومی دولت پر ہاتھ کیسے صاف کرنا ہے اور کرپشن کی کمائی کو تحفظ کیسے دینا ہے ۔
باریوں کی سیاست میں چور چور کو تحفظ فراہم کررہا ہے ۔جماعت اسلامی مالی اور اخلاقی کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیںکرے گی اور جماعت اسلامی کا کوئی لیڈر کرپشن میں ملوث نہیں ہے ۔ وہ ضلع کرک تخت نصرتی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پروفیسرز ، ڈاکٹرز ،انجینئرز اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے موثرافراد کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب سے امیر جماعت اسلامی ضلع کرک مولانا تسلیم اقبال ، جنر ل سیکرٹری ظہور خٹک اور نائب امیر جماعت اسلامی پشاور مولانا مسیح گل بخاری نے بھی خطا ب کیا ۔ مشتاق احمد خان نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک پر حکومتی سرگرمیوںنے شکوک و شبہات پیدا کئے ،حکومت کے زبانی دعوئوں اور عملی اقدامات میں کوئی مطابقت نہیں، حکمران کہتے کچھ ہیں اور کرتے کچھ ،جس سے خیبر پختونخواہ پریشانی اور تشویش کی لہرموجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو دواور دوچار کی طرح واضح موقف اختیار کرنا چاہئے تاکہ چھوٹے صوبوں کے شبہات اور تحفظات ختم ہوسکیں ۔انہوںنے کہا کہ موجودہ اور سابقہ حکمرانوں میں سے اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وہ احتساب سے بچ جائے گا تو اسے خود فریبی سے نکل آنا چاہئے ،عوام کرپٹ اور بدیانت حکمرانوں کا احتساب چاہتے ہیں۔موجودہ حکمرانوں نے عام آدمی کی خوشیاں چھین لی ہیں۔ انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی اقتدار میںبے لاگ احتساب کرے گی اور ملک کی لوٹی ہوئی ایک ایک پائی وصول کرے گی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.