بلوچستان کی روایات کے مطابق آج بھی مخالف گروپ کے ساتھ صلح اور مذاکرات کیلئے تیار ہیں، رحیم آغا

تاجروں کی مفادات پر کسی بھی قسم کے سودابازی نہیں ہونے دینگے ،صدر انجمن تاجران بلوچستان کی پریس کانفرنس

بدھ 28 دسمبر 2016 21:37

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) انجمن تاجران بلوچستان کے صدر رحیم آغا نے کہا ہے کہ بلوچستان کی روایات کے مطابق آج بھی مخالف گروپ کے ساتھ صلح اور مذاکرات کیلئے تیار ہے تاہم بلوچستان کے تاجروں کی مفادات پر کسی بھی قسم کے سودابازی نہیں ہونے دینگے تاجران کے نام پر ایک چار کا ٹولے نے گزشتہ 17 سالوں سے جو مفادات حاصل کیے اس سے تاجر برادری نقصانات اٹھارہی ہے اور اس کی مذمت کرتے ہیں ‘یہ بات انہوں نے پینٹ اینڈ ہارڈوئیر ایسوسی ایشن کے صدر قاضی امین اللہ‘ جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمالک کاکڑ ‘حاجی حیات خان ترین اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ مرکزی انجمن تاجران سے مستعفی ہو کر انجمن تاجران میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘انہوں نے کہاکہ مرکزی انجمن تاجران کے نام سے ایک 4کا ٹولہ گزشتہ17سالوں سے تاجروں کے نام پر سیاست چمکا رہے ہیں اور آج تک تاجروں کے مفاد کیلئے 17کام نہیں کیے یہ ٹولہ صرف اور صرف تاجروں کے نام پر سیاست چمکا کر ذاتی مفادات کے حصول کیلئے سرگرداں رہتے ہیں انہوں نے کہاکہ صوبہ بھر کے تاجروں نے انہیں مسترد کردیا ہے اور بدقسمتی سی17سال سے ہم بھی ان کا حصہ تھے انہوںنے کہاکہ کوئٹہ شہر میں اس وقت پینٹ ہارڈوئیر کی 1500سے زائد دکانیں موجود ہیں لیکن بدقسمتی سے ان کا دیگر تاجروں کی طرح کوئی پرسان حال نہیں تھا جس کی وجہ سے پینٹ اینڈ ہارڈ وئیر ایسوسی ایشن کو بہت سے مسائل کا سامنا تھا اور ہم یہ مسائل تنہا حل نہیں کراسکتے تھے اور ہم پینٹ اینڈ ہارڈ وئیر ایسوسی ایشن نے انجمن تاجران بلوچستان(ر) کا تاجروں کیلئے بے لوث خدمات اور بلاامتیاز عملی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے ان میں شمولیت کا فیصلہ کیا اور ہم مرکزی انجمن تاجران سے مستعفی ہو کر انجمن تاجران بلوچستان میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں اور رحیم آغا کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ہر قسم کی مالی و جانی تعاون کا یقین دلاتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :