Live Updates

وزیر اعلی شہباز شریف پنجاب کے ہر بچے کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں،رانا محمودالحسن

بدھ 28 دسمبر 2016 21:25

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنماء و رکن پنجاب اسمبلی رانا محمود الحسن نے کہا ہے کہ جدید تعلیم کو فروغ دیکر ہم ترقی یافتہ اقوام میں شامل ہو سکتے ہیں۔وزیر اعلی شہباز شریف پنجاب کے ہر بچے کو تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی سکول کے سالانہ امتحانات کے رزلٹ اورانعامات کی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔

رانا محمود الحسن نے کہا کہ تعلیم کے فروغ کیلئے پرائیویٹ سکولز بھی اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی ملتان سٹی کے صدر و سابق ایم پی اے عثمان بھٹی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہر غریب و امیر بچے کا بنیادی حق ہے اور کسی بچے کو تعلیم سے محروم نہیں رکھا جا سکتا۔

(جاری ہے)

سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی کے مرکزی صدر رانا فراز نون نے کہا کہ حکمران سرائیکی خطے کے عوام کو بھی لاہور اوردیگر بڑے شہروں کی تعلیم کی سہولیات فراہم کریں۔

سکول کی پرنسپل رضوانہ ایوب ایڈووکیٹ نے کہا کہ میری زندگی کا بنیادی مقصد ہر بچے کو تعلیم سے آراستہ کرنا ہے ہم جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی بہتر تربیت کا فریضہ بھی سر انجام دیتے ہیں۔تقریب سے چیئرمین شیخ عمران ارشد ،شہباز مرتضی انصاری ایڈووکیٹ ہائی کورٹ ڈی سی او کے پروٹوکول آفیسر تیمور اسلم ، یوسف زبیر ایڈووکیٹ ،طارق سندھو،احمد ایوب،ایم اے فاروقی،میڈم مہوش ایڈووکیٹ و دیگر نے خطاب کیا۔تقریب کے اختتام پر پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کئے گئے۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :