حکومت کی طرف سے بنائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں،علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی

بدھ 28 دسمبر 2016 21:25

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) جماعت اہلسنت پاکستان ملتان ڈویڑن کے آرگنائزر علامہ سید محمد رمضان شاہ فیضی نے کہا ہے کہ سرائیکی خطے کے عوام پینے کے صاف پانی سے بھی محروم ہیں۔ ملتان شہر سمیت پورے سرائیکی خطے میں زیرزمین پانی انتہائی زہر آلود ہے جس سے بیماریاں بڑھ رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملتان کے شہری سیوریج ملا پانی پینے پر مجبور ہیں۔

حکومت کی طرف سے بنائے گئے واٹر فلٹریشن پلانٹس بھی صاف پانی فراہم کرنے میں ناکام ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زہر آلود پانی پینے کی وجہ سے سرائیکی خطے کے عوام ہیپاٹائٹس ،ْ معدے اور دیگر امراض میں مبتلا ہورہے ہیں اور ان کے پاس علاج کروانے کی بھی سکت نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو پینے کا صاف پانی فراہم کریں۔

متعلقہ عنوان :