بلاول بچگانہ سوچ کے حامل ہیں جو سہولت کار کا مطلب بھی نہیں سمجھتے، بینظیر بھٹو کی شہادت تاریخ کا سیاہ باب ہے

پارلیمانی سیکرٹری برائے ا طلاعات ونشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا کا بیان

بدھ 28 دسمبر 2016 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ا طلاعات ونشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا ہے کہ پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بچگانہ سوچ کے حامل ہیں،انہیں لفظ سہولت کار کے مطلب کا بھی علم نہیں۔محترمہ بے نظیر کی شہادت پاکستانی سیاسی تاریخ کاسیاہ با ب ہے،مترمہ کی خدمات جمہوریت کی بحالی کے لیے یاد رکھی جائیں گی افسوس اس بات کا ہے کہ پیپلز پارٹی کی حکومت بھی اس کے قاتلوں کو گرفتار نہ کرسکی۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے عوام سے اعتماد کا ووٹ لے کر حکومت قائم کی ہے۔جس پر لوگوں نے دھاندلی کا الزام اور عدالتوں میں بھی گئے جمہوریت کے نام نہاد دعویداروں نے کبھی دھرنے اور کبھی لانگ مارچ کئے اور عوامی منڈیٹ کو پامال کرنے کی گھناونی سازشوں کے لئے کوئی کسر نہ چھوڑی۔

(جاری ہے)

بلاول کے کشمییرکے حوالے سے حکومتی پالیسوں پرتنقیدکے جواب میںپارلیما نی سیکررٹی نے کہا کہ کشمیر ایشو کو وزیر اعظم نے عالمی سطح پرموثر انداز میں اجاگرکیا۔

ماضی میں کیا ہوا کسی نے کشمیر مسئلے کی بات تک نہ کی،۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت سے منہ نہیں موڑنا چاہیے۔پی پی ماضی کو یاد رکھے۔جبکہ ناقص کارگردگی پر ایک وزیر اعظم گھر گیا تودوسرا کیس بھگتتا رہا۔بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھا نے کہا کہ آصف زرداری اور بلاول کا پارلیمنٹ میں آنے کا عزم پارلیمنٹ پر مکمل اعتماد کا ثبوت ہے۔انہیں خوش آمدید کہا جائے گا۔ (ار)

متعلقہ عنوان :