مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے فاٹا اراکین پارلیمنٹ کی ملاقات ، فاٹا اصلاحات سے متعلق تمام مسائل جلد حل کرنے پر اتفاق

بدھ 28 دسمبر 2016 21:23

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ نے ملاقات کی اور فاٹا اصلاحات سے متعلق تمام مشکلات کوجلد حل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ بدھ کو فاٹا اراکین نے مشیر خارجہ سرتاج عزیز سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

میں فاٹا کے پارلیمانی لیڈر شاہ جی گل آفریدی ، شہاب الدین اور ساجد طوری شریک ہوئے۔ ملاقات میں اصلاحات سے متعلق تمام مشکلات کو جلد حل کرنے پر اتفاق کیا گیا اور سرتاج عزیز نے یقین دہانی کروائی کہ فاٹا اصلاحات کابینہ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ نے کہا کہ فاٹا اصلاحات سے متعلق حکومتی سطح پر مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ ( م ن)