وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

کمیٹی کا2 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کا فیصلہ

بدھ 28 دسمبر 2016 21:21

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) اقتصادی رابطہ کمیٹی نی2 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کی تجویز پر تھرمل پاور سٹیشن گدو کو 50 ایم ایم سی ایف ڈی اور اینگرو فرٹیلائزر لمٹیڈ کو 26 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہمی کی بھی منظوری دیدی۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو یہاں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں وزارت پٹرولیم کی تجویز پر حبیب راہی لائم سٹون ذخائر سے تھرمل پاور سٹیشن گدو کو 50 ایم ایم سی ایف ڈی اور اینگرو فرٹیلائزر لمٹیڈ کو 26 ایم ایم سی ایف ڈی اضافی گیس فراہمی کی منظوری دیدی گئی۔ کمیٹی نے ایف بی آر کی تجویز پر نان فائلرز کیلئے 0.4 ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں 31 مارچ تک توسیع کی بھی منظوری دیدی۔ اجلاس میں 2 لاکھ 25 ہزار میٹرک ٹن اضافی چینی برآمد کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ برآمد کرنے کے بعد ملک میں 1.23 ملین میٹرک ٹن اضافی چینی دستیاب ہو گی۔ ملک میں چینی کی قیمتوں میں عدم استحکام پر وزارت تجارت ای سی سی کو آگاہ کرے گی۔

متعلقہ عنوان :