ڈسٹرکٹ اسکالر شپ بورڈ خیرپورکے اجلاس کا انعقاد

بدھ 28 دسمبر 2016 21:21

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) ڈسٹرکٹ اسکالر شپ بورڈ خیرپور کاایک اجلاس بورڈ کے چیئرمین و ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت کی زیر صدارت ڈی سی آفس دربار ہال میں منعقد ہوا۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں نے کہا ہے کہ اسکالر شپ بورڈ کیجانب سے طلبہ و طالبات میں اسکالر شپ کی مالی امدادبنک اکائونٹ کے توسط سے جاری کیے جائیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجلاس میں بورڈ کے اراکین اے ڈی سی ٹو ریاض حسین وسان ،میر سجاد حسین ٹالپور، پروفیسر ممتاز حسین مغل، پروفیسر محرم علی خاصخیلی، ڈی او ایجوکیشن غلام حیدر بلو، مقصودہ بھٹی ،ڈپٹی ڈائریکٹر حفیظ للہ شیخ، ڈسٹرکٹ اکائونٹ آفیسر شفیع محمد جونیجو، اکائونٹنٹ ندیم پٹھان، فرحان علی ، ڈی آئی او سید ساجد حسین شاہ اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد سلیم راجپوت نے کہا کہ تمام اہل طلبہ و طالبات کو میرٹ کی بنیاد پر فہرست کے مطابق بہتر حاصل کرنے کے لیے مکمل مالی معاونت کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کیے گئے فیصلہ کیمطابق تمام اہل طلباء و طالبات کو مشورہ دیا گیا ہے کہ 15 جنوری 2017 سے قبل اپنی اصل مارکس سرٹیفیکیٹ اور بنک اکائونٹ کی تفصیلات ڈی سی آفس کے اکائونٹنٹ ندیم پٹھان کے دفتر میں جمع کرائیں بصورت دیگر 15 جنوری کے بعد جمع کرائے جانے والے کاغذات کے حامل طلبہ کو اہلیت فہرست میں سے خارج کردیا جائے گا واضح رہے کہ اہل طلبہ و طالبات کی فہرست ڈی سی آفس کے اکائونٹ برانچ اور سماجی ویب سائٹ کے پیج پر جاری کی گئی ہے ۔