سکھر میں پولیس مقابلہ میںدو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا

بدھ 28 دسمبر 2016 21:21

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) سکھر پولیس مقابلہ میں دو ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برامد کر لیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کیمطابق گزشتہ شب ایچ او کندھرا کی سربراہی میں گشت کے دوران قادر بخش کبی کے مقام پر فائرنگ کے تبادلہ میں جتیندرنامی ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ایک ٹی تی پسٹل میگزین تین گولیاں برامد کر لیں گئیں جبکہ دو ساتھی فرار ہو گئے علاوہ ازیں ایس ایچ او سانگی کی قیادت میں پولیس ٹیم کا گشت کے دوران سن فلاور مل نیشنل ہائی وے پر تین کرمنلز سے مقابلہ ہوا فائرنگ کے تبادلہ میںجوابدار ، وکی کمار کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا جس سے ایک تی تی پسٹل تین گولیاں برامد کی گئی ہیں ، دو ساتھی فرار میں کامیاب ہو گئے ۔

متعلقہ عنوان :