پنوعاقل کے قریب قومی شاہراہ پر روڈ حادثہ میںتین خواتین اور بچی سمیت پانچ افراد جان بحق پندرہ زخمی ہو گئے

بدھ 28 دسمبر 2016 21:19

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) پنوعاقل کے علاقہ سانگی کے نزدیک قومی شاہراہ پرپنجاب سے کراچی جانیوالی ایک تیز رفتار مسافر کوچ الٹ جانے کے نتیجہ میں دو خواتین ایک بچی سمیت پانچ افراد جان بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ منگل بدھ کی درمیانی شب دیر گئے پیش آیا، پولیس اور علاقہ لوگ فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئے اور جان بحق ہونیوالوںکی لاشوں اورکوچ میں پھنسے ہوئے زخمیوں کو کوچ سے نکالا ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے پنوعاقل تعلقہ ہسپتال اور سکھر ہسپتال ، جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

جان بحق ہونیوالوں میں کوچ کا کلینر مدنی عباسی ، مختیار بی بی، شمیم شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں شکیل ، سجاد، طارق عرفان ، ارشاد، شعبان، عباس و دیگر شامل ہیں ۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ڈرائیور تیز رفتاری کے باعث کوچ پر قابو نہیںرکھ سکا جس کے باعث گاڑی الٹ گئی۔ واقعہ کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :