کسانوں کو بلاسود زرعی قرضے دینے کیلئے کاشتکاروں کی رجسٹریشن مہم شروع

بدھ 28 دسمبر 2016 21:19

ڈی جی خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر کسانوں کو بلاسود زرعی قرضے دیئے جائیں گے جس کیلئے ساڑھے بارہ ایکڑ تک کے کاشتکاروں کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

مہم سے متعلق آگاہی اور مطلوبہ مقاصد کے حصول کیلئے محکمہ ریونیو اور زراعت عملہ مل کر کام کریں گے ․ اس بات کا فیصلہ ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع جمیل احمد کی زیر صدارت ان کے آفس میں منعقد ہ اجلاس میں کیاگیا ۔

اجلاس میں محکمہ ریونیو کے عملہ کے علاوہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع عطااللہ ، زراعت آفیسر ٹیکنیکل ملک کلیم کے علاوہ دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ․ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ زرعی قرضوں کے حصول کیلئے کاشتکاروں کی رجسٹریشن کا عمل تیز کیا جائے تاکہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن "خوشحال کسان ، خوشحال پاکستان " کے تحت کسان پیکج کو جلد عملی جامہ پہنایا جاسکے۔