ملتان پولیس کی کارروائیاں،33 افرادگرفتار،منشیات واسلحہ برآمد

بدھ 28 دسمبر 2016 21:19

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) پولیس نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر33جرائم پیشہ افرادگرفتارکرلیے۔پولیس ترجمان کے مطابق پولیس تھانہ نیو ملتان نے ملزم محمد نواز سے 110 لیٹر شراب، ملزم آصف سے 65 لیٹر شراب، ملزم اسلم سے 50 لیٹر شراب، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم رئیس سے 20 لیٹر شراب ،ملزم عمران سے 15 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم مختیار سے 30 لیٹر شراب، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم مجاہد حسین سے 210 گرام چرس،پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم غلام عباس سے 220 گرا م چرس برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

پولیس تھانہ ممتاز آباد نے ملزم محمد عدیل سے پسٹل معہ 04 گولیاں،پولیس تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم کامران سے پسٹل معہ 02 گولیاں، پولیس تھانہ سٹی شجاعباد نے ملزم عنصر سے رائفل معہ 05 گولیاںبرآمد کر کے مقدمات درج کر لئے۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ مظفر آباد نے ملزمان ماجد، حنیف، فیصل خان اور محمد ارشد سے جعلی زرعی ادویات برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس تھانہ شاہ شمس نے ملزم مومن علی کو لائوڈ اسپیکر پر چندہ مانگنے پر گرفتارکر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزمان ثناء، شازیہ،سجاد،حیدر،خان محمد اور اکبر کو بد کاری کرنے پرمقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزم محبوب کو مجرم اشتہاری راشد کو بھگانے پرگرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس تھانہ بستی ملوک نے ملزمان مبین اور آصف رکشہ چوری کرنے پر گرفتار کر کے رکشہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

جبکہ ملتان پولیس نی9اشتہاریوں کو گرفتار کرلیا۔جن میں سے 2 کا تعلق کیٹیگری "ای" سے اور 07ملزمان کا تعلق کیٹگری "بی"سے ہے۔دریں اثناء ملتان پولیس نے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران128نان رجسٹر ڈ موٹرسائیکلوں کوقبضہ میں لیا اس کے علاوہ ایکسائزآفس ملتان میں425نان رجسٹرڈ موٹر سائیکلیں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سی115موٹر سائیکلیںملتان پولیس کی کاروائی کی وجہ سے رجسٹرکروائی گئی۔

متعلقہ عنوان :