عدالت نے نیسلے فیکٹری کو زہریلا پا نی نہر میں پھینکنے سے روک دیا

بدھ 28 دسمبر 2016 21:17

خانیوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء)عدالت نے نیسلے فیکٹری کو زہریلا پا نی نہر میں پھینکنے سے روک دیا ۔تفصیل کے مطا بق رضوان احمد خا ں ڈا ہا سابق ممبر ضلع کونسل خانیوال اور انکے بیٹے نو منتخب وائس چیئر مین ضلع کونسل تیمور احمد خا ں ڈا ہا نے سول جج خا نیوال قمر عباس کی عدالت میںدرخواست دائر کی ہے جس میں کہاگیاہے کہ نیسلے فیکٹری زہریلا پا نی قریبی نہر میں ڈال رہی ہے جبکہ اسی پانی سے ان کی فصلیں اور باغ سیراب ہو رہے ہیں ،مگر نیسلے فیکٹری کا زہریلا پانی کینال میں جانے کے باعث ان کی فصلیں ضائع ہورہیںاور مختلف بیماریا ں پھیل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

معروف قانو ن چوہدری شا ہد اقبال نے دلائل دیئے، جس پر سول جج نیسلے فیکٹری کو زہریلا پا نی نہر میں شا مل کرنے سے روکنے کے احکا مات جاری کیے ہیں۔