الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز پاکستان کی لاہور پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر پروگریسو پینل کو مبارکباد

بدھ 28 دسمبر 2016 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز اور ہیلتھ سپورٹ سٹاف آرگنائزیشن پاکستان کے عہدیداران چیئر مین ملک منیر احمد، جنرل سیکرٹر ی محمود اختر میاں، ترجمان/ آرگنائزر شعیب انور چوہدری ، ہیلتھ سپورٹ سٹاف کے چیف آرگنائزر حافظ دلاور حسین، مرکزی صدر قاری ارشاد الرحمان، جوائنٹ سیکرٹری شیخ نصرت و دیگر نے لاہور پریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نو منتخب صدر شہباز میاں اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ۔

(جاری ہے)

الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کے ترجمان شعیب انور چوہدری نے نو منتخب نائب صدر زاہد گوگی، جنرل سیکرٹری عبدالمجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری احسان شوکت ، خزانچی شیراز حسنات اور گورننگ باڈی کے تمام ممبران کو بھی مبارکباد پیش کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ نو منتخب عہدیداران صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے۔ لاہور پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران اس ضمن میں اپنی تمام تر توانائیاں برئوے کار لائیں گے۔ اور اس کے ساتھ ساتھ معاشرے کے مسائل اُجاگر کرنے اور ان کو حل کروانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔ نو منتخب عہدیداران پر صحافی برادری نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے اُمید ہے کہ وہ اِس پر پورا اُترنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :