بلاول کے انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد صوبائی حکومت اور انتظامیہ حرکت میں آگئی

61 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی جانیوالی 14 گاڑیاں لاڑکانہ پہنچا دی گئی

بدھ 28 دسمبر 2016 20:51

بلاول کے انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد صوبائی حکومت اور انتظامیہ ..
لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لاڑکانہ شہر کے حلقہ این اے 204 سے ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے اعلان کے بعد صوبائی حکومت اور انتظامیہ حرکت میں آگئی، لاڑکانہ شہر کے سب سے بڑے مسئلے صفائی ستھرائی کو حل کرنے کے لیے 61 کروڑ روپے کی لاگت سے خریدی جانے والی 14 گاڑیاں جس میں ایکسی ویٹر، ہیوی اور چھوٹے لوڈر، سوزوکی اور رکشے لاڑکانہ پہنچا دیئے گئے۔

اس موقع پر گاڑیاں صفائی کرنے والے نجی کمپنی نساسک کے حوالے کرنے کی تقریب نساسک کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں لاڑکانہ سے منتخب پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور صوبائی صدر نثار احمد کھوڑو، میئر لاڑکانہ محمد اسلم شیخ، ڈپٹی میئر انور لٴْہر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

نثار احمد کھوڑو نے ربن کاٹ کر گاڑیاں حوالے کرنا کا آغاز کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نثار احمد کھوڑو کا کہنا تھا کہ مشینری کے ذریعے شہر میں صفائی کرنے سے مسائل جلد حل ہونگے، ایشین ڈولپمنٹ بینک سے ان گاڑیوں کی خریداری کے لیے قرض لیا تھا جو ابھی تک چل رہا ہے، ہم سب پر فرض ہے کہ اس مشینری کو صحیح طریقے سے استعمال کریں تاکہ شہر سے گندگی کا خاتمہ ہوسکے، صفائی ستھرائی کے حوالے سے لاڑکانہ شہر میں شکایات موجود تھیں، صفائی روز کا کام ہے، سینیٹری اسٹاف کی بھی کمی ہے جنہیں بھی پورا کیا جائے گا۔

نساسک کے مقامی منیجر نے میڈیا کو بتایا کہ بڑی لوڈر گاڑیوں کے سمیت چھوٹے گاڑیاں اور رکشے بھی ہمیں فراہم کیے گئے ہیں جن سے ہم روڈوں کے علاوہ گلیوں میں بھی صفائی کا عمل بہتر کرسکیں گے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ صفائی ستھرائی کے حوالے سے عملے کی مدد کریں تاکہ اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :