ملتان ،طلاق دینے کی رنجش پر خاتون نے سابق خاوند پر تیزاب پھینک دیا

بدھ 28 دسمبر 2016 20:49

ملتا ن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم میں خاتون نے طلاق دینے کی رنجش پر سابقہ خاوند پر تیزاب پھینک دیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق شاہ رکن عالم کے علاقے میں سابقہ بیوی نے مشتعل ہو کر خاوند پر تیزاب پھینک دیا جس کے نتیجے میں رضوان زخمی ہو گیا ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابقنوجوان کے جسم کا 50 فیصد تک جھلس گیا ہے اور اس کی حالت خطرے میں ہے۔ نوجوان کی سابقہ بیوی نے طلاق کی رنجش پر اس پر تیزاب پھینکا۔ پولیس نے رضوان پر تیزاب پھینکنے والی ملزمہ عینی کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :