وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ہدایت پر سی پیک منصوبے سے متعلق امور کیلئے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبر پختونخواہ سی پیک کیلئے بطور سیکرٹریٹ کام کرے گا ‘ ذرائع

بدھ 28 دسمبر 2016 20:49

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک کی ہدایت پر پاکستان چین اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق امور کے لئے خصوصی سیل قائم کر دیا گیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات خیبر پختونخواہ سی پیک کیلئے بطور سیکرٹریٹ کام کرے گا ۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت کی جانب سے سی پیک سیل کا اعلامیہ جاری کرتے ہوئے تمام سرکاری محکموں کو سی پیک سے متعلقہ امور میں محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو مطلع کرنے کا پابند بنایا گیا ہے ۔

مزید ہدایت کی گئی ہے کہ سی پیک سے متعلق تمام پیشرفت سیل کے ذریعے کی جائے جبکہ اس سے متعلق ماہانہ جائزہ میٹنگ ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کے زیر صدارت منعقد ہوں گی جس کی پیشرفت سے وزیر اعلی پرویز خٹک کو آگاہ کیا جائے گا۔