Live Updates

عمران خان اور شیخ رشید کی درمیان ملاقات میں پانامہ لیکس کے معاملے پر تحریک میں شدت لانے پر اتفاق

بدھ 28 دسمبر 2016 20:49

عمران خان اور شیخ رشید کی درمیان ملاقات میں پانامہ لیکس کے معاملے پر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کے درمیان ملاقات میں پانامہ لیکس پر عوامی رابطہ مہم تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

بنی گالہ میں ہونے والی ملاقات میںدونوں رہنمائوں نے پاناما لیکس کے معاملے پر چلائی جانے والی تحریک میں شدت لانے پر اتفاق کیاہے ۔ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ڈیرہ غازی خان اور رحیم یار خان میں پاناما کے معاملے پر بڑے جلسے ہوں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان حکومت کی کرپشن کے معاملے پر جارحانہ پالیسی جاری رکھیں گے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات