صدر مملکت سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کی ملاقات ، ذمہ داریا ںسنبھالنے پر مبارکباد دی

دہشت گردی ،شدت پسندی کے خاتمے میں آئی ایس آئی کا کردار قابل تحسین ہے،امید ہے مستقبل میں بھی قوم کی توقعات پر پورا اتریگی، ممنون حسین

بدھ 28 دسمبر 2016 20:46

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق صد ر مملکت ممنون حسین نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو بطور ڈی جی آئی ایس آئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیں گے۔صدر مملکت نے دہشت گردی اور شدت پسندی کے خاتمے کے لیے آئی ایس آئی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ آئی ایس آئی نے وطن عزیز کے تحفظ کیلئے بہت قربانیاں دی ہیں۔ صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ آئی ایس آئی مستقبل میں بھی قوم کی توقعات پر پورا اتریگی۔

متعلقہ عنوان :