آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹواوربختاوربھٹودونوں حصہ لینگے،سیدخورشیدشاہ

جنوری میں پنجاب میں جلسےاور عوامی مہم شروع کریںگے،چوہدری نثارنے اپنے ہی وزیراعظم پرعدم اعتماد کا اظہارکیاہواہے،اپوزیشن لیڈرکی میڈیاسے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 دسمبر 2016 19:41

آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹواوربختاوربھٹودونوں حصہ لینگے،سیدخورشیدشاہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء) :قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشیدشاہ نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں بلاول بھٹواوربختاوربھٹوزرداری دونوں حصہ لیں گے۔انہوں نے آج یہاں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں نےپیپلزپارٹی کاساتھ نہیں چھوڑا۔پیپلزپارٹی نے جو وعدے کیے تھےوہ پورے کیے ہیں۔ پیپلزپارٹی نےصوبائی خودمختاری،این ایف سی سمیت تمام وعدے پورے کیے۔

ملک کا ایکسپورٹ کم اور امپورٹ بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چارمطالبات پارٹی کے نہیں عوام کےمطالبات ہیں۔

(جاری ہے)

کوشش ہےکہ سسٹم عوام کےہاتھ میں رہے،کسی اورکےہاتھ میں نہ جائے۔نوازشریف پر ایک مرتبہ نہیں کئی مرتبہ حملے ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ2008 کےانتخابات میں ایساتاثردیاگیاکہ جیسےملک تباہی کےدہانےپرہے۔چیئرمین نیب کی تقرری پروزیراعظم اور اپوزیشن لیڈرمشاورت کرتےہیں۔ خورشید شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹوقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکاکرداراداکریں گے۔میں بلاول بھٹوکے ایڈوائزرکے طورپرکام کروں گا۔جنوری میں پنجاب میں جلسےاور عوامی مہم شروع کریں گے۔وفاقی حکومت پربھرپوردباؤڈالیں گے۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثارنے اپنے ہی وزیراعظم پرعدم اعتمادکااظہارکررکھاہے۔