نواز شریف اور آصف زرداری عوامی لیڈر نہیں پراپرٹی ڈیلر بن چکے ہیں‘ دونوں جماعتیں اقتدار پر باری باری قابض رہنے ‘کرپشن چھپانے کیلئے مری معاہدے پر عمل پیرا ہیں‘ عوام کو مورثی اور خاندانی سیاست کے خاتمے کیلئے میدان میں نکلنا ہوگا

چیئرمین سندھ نیشنل تحریک اشرف نوناری کا بیان

بدھ 28 دسمبر 2016 20:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) ملک میں جمہوریت کا دوسرا نام کرپشن ہے، نواز شریف اور آصف زرداری عوامی لیڈر نہیں بلکہ پراپرٹی ڈیلر بن چکے ہیں، دونوں جماعتیں اقتدار پر باری باری قابض رہنے اور اپنی کرپشن چھپانے کے لئے مری معاہدے پر عمل پیرا ہیں، عوام کو مورثی اور خاندانی سیاست کے خاتمے کے لئے میدان میں نکلنا ہوگا، یہ بات سندھ نیشنل تحریک کے چیئرمین اشرف نوناری نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہی، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں بلاول زرداری کا کردار سلطان راہی جیسا ہے نواز لیگ حکومت کے خلاف دما دم مست قلندر کرنے والے بلاول زرداری نے 27 دسمبر والے جلسہ میں ملک بھر میں عوامی رابطہ مہم اور لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان کر کہ حکومت کے خلاف اعلامیہ احتجاجی تحریک سے دستبردارہونے کااعلان کیا ہے، پی پی پی کی جانب سے حکومت کو مفاہمتی گیدڑ دھمکیاں پاناما لیکس اور کرپشن کے خلاف پی ٹی آ کے دہرنوں کو کمزور کرنے کی سازش ہے، اشرف نوناری نے مزید کہا کہ آصف زرداری کی جانب سے لاہور کو ہیڈکوارٹر بنانے کا فیصلہ پنجاب میں وڈیروں اورجاگیرداروں کی خرید و فروخت کی منڈی لگانے کے مترادف ہے، جس طرح پی پی پی نے سندھ میں مخالف جماعتوں اور مقامی قوم پرستوں کو خریدا ہے اسی طرح پنجاب میں بھی مخالفیں کو خریدنے کے لئے ریٹ طئے کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ شھید بینظیر بھٹو کی برسی پر انتقام لینے کی باتیں کرنے والے پی پی پی رہنما قوم اور جیالوں کو بتائیں کے ان کی حکومت میں محترمہ بینظیر شھید کے قاتل کیوں نہیں پکڑے گئے، جو لوگ اپنی قائد کے خون کے ساتھ انصاف نہیں کر سکتے وہ عوام کو کیا انصاف دینگے، سندھی قوم کو چاہئے کہ وہ اپنا ووٹ دلفریب نعروں اور شھیدوں کے نام پر دینے کے بجا سندھ کاز سے مشروط کریں۔