سندھ ہائیکورٹ نے اے ڈی خواجہ کو عہدے سے ہٹانے سے روک دیا

حکومت سندھ نے اے ڈی خواجہ کوجبری رخصت پر بھیج دیا ، انہیں ہٹانے سے کراچی سمیت سندھ میں امن و امان کاخطرہ ہے،درخواست گزار

بدھ 28 دسمبر 2016 20:44

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو 12 جنوری تک عہدے سے ہٹانے سے روک دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کو نہ ہٹانے سے متعلق درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

سی پی ایل سی کے سابق سربراہ ناظم ایف حاجی اور دیگر کی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت سندھ نے اے ڈی خواجہ کوجبری رخصت پر بھیج دیا ہے۔

انہیں ہٹانے سے کراچی سمیت سندھ میں امن و امان کاخطرہ ہے۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ حکومت سندھ کو اے ڈی خواجہ کو ہٹانے سے روکا جائے۔ عدالت نے اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ کے عہدے سے ہٹانے سے روک دیا اور سندھ حکومت کو حکم دیا ہے کہ 12 جنوری تک اے ڈی خواجہ کو ان کے عہدے سے نہ ہٹایا جائے۔