ہائیکورٹ نے پیمرا کے تحت ڈی ٹی ایچ لائنسنز کی نیلامی غیرقانونی قرار دیکر کالعدم کر دی

براڈ کاسٹر کے ڈسٹری بیوٹر بننے پر پابندی غیرقانونی ہے، فیصلے میں براڈ کاسٹرز کو بھی لائسنسز کی ڈسٹری بیوشن کا اہل قرار دیدیا گیا سپریم کورٹ موجودہ فیصلہ برقرار رکھتی ہے تو پیمرا کو ڈی ٹی ایچ لائسنسز کی دوبارہ نیلامی کرنا ہوگی‘درخواست گزاروں کی وکیل عاصمہ جہانگیر کی گفتگو

بدھ 28 دسمبر 2016 20:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے پیمرا کے تحت ڈی ٹی ایچ لائنسنز کی نیلامی غیرقانونی قرار دیکر کالعدم کر دی اور براڈ کاسٹرز کو بھی لائسنسز کی ڈسٹری بیوشن کا اہل قرار دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک کی سربراہی میں فل بنچ نے ڈی ٹی ایچ لائسنسز سے متعلق فیصلہ سنایا ۔

(جاری ہے)

فیصلے کے تحت پیمرا کی دفعہ 13کی ذیلی دفعہ 3غیرقانونی قرار دیدی گئی ہے، فیصلے میں کہا گیا ہے کہ براڈ کاسٹرز پر ڈسٹری بیوٹرز نہ بننے کی پابندی عائد کرنا پیمرا آرڈیننس اور رولز کی روح سے متصادم ہے، براڈ کاسٹر بھی ڈسٹری بیوٹر بن سکتا ہے، براڈ کاسٹر کے ڈسٹری بیوٹر بننے پر پابندی غیرقانونی ہے۔

فل بنچ کے فیصلے کے بعد پیمرا کے زیر انتظام حالیہ دنوں میں ہونے والی ڈی ٹی ایچ لائسنسز کی نیلامی پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے کیونکہ پیمرا ڈی ٹی ایچ کے لائسنسز پہلے ہی نیلام کر چکا ہے۔درخواست گزاروں کی وکیل عاصمہ جہانگیر ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ اگر سپریم کورٹ موجودہ فیصلہ برقرار رکھتی ہے تو پیمرا کو ڈی ٹی ایچ لائسنسز کی دوبارہ نیلامی کرنا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :