وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کے درمیان ملاقات
باہمی دلچسپی کے امور، امن عامہ کی صورتحال اور صوبے میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے جاری ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں عوام کی ترقی و خوشحالی کے پروگرام پر عمل پیرا ہیں‘محمد شہبازشریف شفافیت اور اعلیٰ معیار ہمارا طرہ امتیاز، شفافیت اور معیار کے ساتھ منصوبوں کی تکمیل کو بین الاقوامی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے شہبازشریف اور ان کی ٹیم انتہائی محنت سے عوام کی خدمت کر رہی ہے،منصوبوں سے عوام مستفید ہو رہے ہیں‘محمد رفیق رجوانہ
بدھ 28 دسمبر 2016 20:42
(جاری ہے)
ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت پر کوئی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا۔ انہو ںنے کہا کہ دور آمریت میں ترقیاتی منصوبوں کے نام پر قومی وسائل کو بے دردی سے لوٹا گیا اور اس وقت کے حکمرانوں نے کاغذی منصوبوں کے ذریعے اپنی جیبیں بھریں۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی اور وہاں کے عوام کی خوشحالی کیلئے تاریخ کا سب سے بڑا بجٹ دیا گیا ہے۔جنوبی پنجاب کے عوام کی ترقی اور خوشحالی انتہائی عزیز ہے۔ ترقیاتی اور دیگر پروگراموں میں جنوبی پنجاب کے کوٹے میں اضافہ کیا گیا ہے۔ پاکستان میں انتہاپسندی، دہشت گردی اور فرقہ واریت کی کوئی گنجائش نہیں۔ پنجاب حکومت نے عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوام کو بہتر سے بہتر سہولتوں کی فراہمی کے مشن پر گامزن ہیں اور ہمارا ہر قدم عوام کی فلاح و بہبود اور ان کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے اٹھ رہا ہے۔ گورنر پنجاب محمد رفیق رجوانہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ شہبازشریف اور ان کی پوری ٹیم انتہائی محنت سے صوبے کے عوام کی خدمت کر رہی ہے۔ پنجاب حکومت کے فلاح عامہ کے منصوبوں سے عوام پوری طرح مستفید ہو رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.