اگلے سال صوبہ بھر میں ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کام کا آغاز کر دیں گی،رانا محمد ارشد

پنجاب اسمبلی میں اس حوالے سے تاریخ ساز قانون سازی عمل میں لائی گئی جس کی ملک کے کسی اور صوبے میں مثال نہیں ملتی، معاون خصو صی وزیر اعلیٰ پنجاب

بدھ 28 دسمبر 2016 20:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 دسمبر2016ء) معاون خصو صی وزیر اعلیٰ پنجاب رانا محمد ارشد نے آج پلاک قزافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے صوبہ میں عوامی فلاح و بہبود کے متعدد تاریخی اور دور رس نتائج کے حامل اقدامات کر کے ترقی کی راہیں ہموار کر دی ہیں۔پنجاب اسمبلی میں اس حوالے سے تاریخ ساز قانون سازی عمل میں لائی گئی جس کی ملک کے کسی اور صوبے میں مثال نہیں ملتی۔

اگلے سال صوبہ بھر میں ہیلتھ اور ایجوکیشن ڈسٹرکٹ اتھارٹیز کام کا آغاز کر دیں گی جس سے نچلی سطح پر مقامی حکومتوں کے ذریعے مسائل کے حل میں بے حد مدد ملے گی۔ حکومت نے مقامی حکومتوں کے لئے 286 ارب روپے کی خطیر رقم مختص کر دی گئی ہے جو صرف منتخب مقامی بلدیاتی نمائندوں کو تعمیر و ترقی کیلئے جار ی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

تمام اختیارات منتخب نمائندوں کو حاصل ہونگے جس سے اضلاع کی سطح پر روزگار کی فراہمی، سکولوں میں سہولیات اور تزئین و آرائیش، تبادلوں و دیگر معاملات میں بہتری آئے گی۔

رانا محمد ارشد نے کہا کہ مخالفین اپنے دور کو یاد کریں جب عوام بنیادی سہو لیات کی تلاش میں ان کے دفتروں اور گھروں کے سینکڑوں چکر لگا لگا کر تھک جاتے تھے۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت نے ماضی کی تمام حکومتوںکی غلط پالیسیوں اور طریقہ کار کا اپنی بہترین پالیسیوں اور حکمت عملیوں کے ذریعے مداوا کیا۔وزیر اعلی کی سربراہی میں صوبہ بھر میں میگا پراجیکٹس کا جال بچھادیا گیا ہے۔

حکومت کی ہدایت پر تمام ممبران اسمبلی اپنے اپنے حلقے میں پائے جانے والے ایشو کو بھر پور طریقہ سے حل کرانے میں لگے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کے اپوزیشن نے ہمیشہ صوبائی اسمبلی کو اکھاڑہ بنائے رکھنے کو اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔جب بھی لاء اینڈ آرڈر پر یا کسی اور بات پر بحث ہوناہوتی ہے حصہ لینے کی بجائے راہ فرار اختیار کر لیتے ہیںاور اسمبلی میں آنے کو اپوزیشن اپنی توہین سمجھتی ہے۔اب وقت کا تقاضہ ہے کہ اپوزیشن تحمل مزاجی سنجیدہ پن کا مظاہرہ کرے۔

متعلقہ عنوان :