فاروق ستار کی صاحبزادی نے اپنے والد کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 28 دسمبر 2016 19:28

فاروق ستار کی صاحبزادی نے اپنے والد کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ دے دیا

کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء) فاروق ستار کی صاحبزادی نے اپنے والد کو سیاست چھوڑنے کا مشورہ دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے نشتر پارک میں خواتین کیلئے خصوصی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا ہے۔ یہ فیسٹیول 30 دسمبر کو ہونے والے جلسے کے سلسلے میں منعقد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس دوران پہلی مرتبہ دیکھنے میں آیا ہے کہ فاروق ستار کی صاحبزادیاں بھی کسی سیاسی تقریب میں شریک ہوئیں۔ فاروق ستار کی صاحبزادیوں کا کہنا تھا کہ انہیں سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں۔ وہ صرف اپنے والد کی محبت میں نشتر پارک آئی ہیں۔ فاروق ستار کی صاحبزادیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے والد کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اب سیاست کو خیر آباد کہہ دیں اور اب ان پر توجہ دیں۔

متعلقہ عنوان :