چینی سرمایہ کار قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے میں سرمایہ کاری کیلئے آگے آئیں، ہرممکن سہولتیں فراہم کرینگے،صوبائی وزیر صنعت، سیکرٹری صنعت، پیڈمک اور متعلقہ حکام منصوبے پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہونگے
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ٹیکسٹائل سیکٹر سے وابستہ چینی کمپنیوں کے سربراہان سے خطاب
بدھ 28 دسمبر 2016 20:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قائداعظم اپیرل پارک کے منصوبے کی تکمیل سے ٹیکسٹائل و گارمنٹس کی صنعت کو فروغ ملے گا۔اس منصوبے کو پیشہ ورانہ انداز میں تیزی سے مکمل کریں گے۔ صوبائی وزیر صنعت، سیکرٹری صنعت، پیڈمک اور متعلقہ حکام منصوبے پر عملدرآمد کے ذمہ دار ہوں گے اور اس منصوبے کو مقررہ مدت میں مکمل کرکے نتائج دینا ان کی ذمہ داری ہے۔
چینی کمپنیوں کے اعلیٰ حکام نے قائداعظم اپیرل پارک منصوبے میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ یہ ایک شاندار منصوبہ ہے، ہماری کمپنیاں اس میں سرمایہ کاری کریں گی۔ چائنہ کمرشل سرکولیشن ایسوسی ایشن آف ٹیکسٹائل اینڈ اپیرل کے نائب صدر ین چیانگ(Mr.Yin Qiang) اور دیگر چینی سرمایہ کار کمپنیوں کے اعلیٰ حکام، صوبائی وزیر صنعت شیخ علائوالدین، چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، سیکرٹری صنعت، چیئرمین پیڈمک، بیجنگ میں پاکستانی سفارت خانے کی کمرشل قونصلر ڈاکٹر ارفعہ اقبال اور دیگر حکام نے بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.