وزیراعلیٰ شہبازشریف کا صوبائی وزیر ملک احمد یار ہنجرا کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 28 دسمبر 2016 20:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا کے والد ملک اجمل یار ہنجرا کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو یہ صدمہ صبر و تحمل سے برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔